Monday, 4 February 2013

ڈپٹی ڈی ای او فضل الہی کے ہاتھوں وزیر اعلی کے انٹرنی پریشان


ڈپٹی ڈی ای او فضل الہی کے ہاتھوں وزیر اعلی کے انٹرنی پریشان
گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (علامہ اقبال ٹاون) فضل الہی کی اساتذہ اور انٹرنیز کے ساتھ بد تمیزی اور بد اخلاقی تمام حدود پار کر گئی۔ سکول میں آ کر حاضری رجسٹر تک پھاڑ دیا ۔ انٹرن شپ پروگرام میں تبادلہ کی سہولت نہ ہونے کے با وجود اپنی مرضی کے اساتذہ کا تبادلہ کام نہ آنے کا الزام لگاتے ہوئے زبردستی استعفے کا مطالبہ اور بات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی جبکہ بد تمیزی کا شکار ہونے والے انٹرنی پہلے سے تدریس کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور اپنی فیلڈ میں انٹرنیشنل ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ڈپٹی ڈی ای او فضل الہی کی روز روز کی دھمکیوں سے تنگ انٹرنی نے پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کا بہانہ بنا کر استعفی دینے میں ہی عافیت جانی۔ مستعفی ہونے والے انٹرنی کا کہنا تھا وزیر اعل¾ی کا انٹرن شپ پروگرام خوش آئین ہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کی گورنمنٹ سکولوں میں تقرری تعلیم کی بہتری کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ ان کا ےہ بھی کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک اور قوم کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسے تعلیم دشمن افسران ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ ایسے تعلیم دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے اور نو جوانوں کو آگے بڑھ کر کام کرنے کا پورا موقعہ ملنا چاہیئے۔


http://rtilive.pk/urdu/detail/5612

No comments:

Post a Comment