بہاولپور ( باسط ) ڈسٹرکٹ آفیسر شاہرات کے رویے کے خلاف ٹھیکیدار نے ٹینڈر
نوٹس کو احتجاجاً اپنے خون سے پر کردیا ایکسئن ٹھیکیداروں کا خون چوس رہا
ہے ٹھیکیداروں کا موقف تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر شاہرات بہاولپور نے
گزشتہ روز تقریباً چھ کروڑ سے زائد مالیت کے پچپن ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر
طلب کیے گئے تھے جس میں بلال نامی ٹھیکیدار نے ڈسٹرکٹ آفیسر شاہرات رانا
غلام دستگیر کے ٹھیکیداروں کے ساتھ غلط رویے کے خلاف احتجاجاً ٹینڈر فار م
پر جو ریٹ بھرے ا ن کو اپنے خون سے لکھا اس بارے میں ٹھیکیداروں نے کہاکہ
رانا غلام دستگیر نے پورے دفتر میں فرعونیت قائم کی ہوئی ہے ٹینڈروں کے
موقع پر اس نے ٹھیکیداروں کو ڈرانے دھماکنے کے لیے اپنے کمرے کے باہر چار
غنڈوں کو بیٹھایا ہوا ہے اور گزشتہ کئی روز سے ڈسٹرکٹ آفیسر نے آفس کا
مرکزی گیٹ بند کر کے ٹھیکیداروں کو اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل باہر کھڑا
کرنے پر مجبور کیا ہوا ہے ٹھیکیداروں نے کہاکہ ٹینڈر کے روز ٹینڈر بکس کو
ٹھیکیداروں یہ ان کے نمائندوں کے سامنے کھولنا چاہیے مگر غلام دستگیر نے
ٹینڈر بکس کھولتے ہوئے کسی بھی ٹھیکیدار کو اپنے کمرے میں داخل نہیں ہونے
دیا جو کہ ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب
‘سیکریٹری سی این ڈبلیو اور کمشنر سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
http://rtilive.pk/urdu/detail/4845
Information Pakistan, information about Pakistan, Research about Pakistan, Online Research Center, Research organization Pakistan, Polls and Surveys, Polls and surveys about Pakistan, Right to Information Pakistan, RTI Pakistan, Research findings, findings, Entertainment, Reward Program, Customized productions, Top Story Pakistan, Politics Pakistan, Economy Pakistan, Society Pakisatn, Lifestyle Pakisatn, News Pakisatn, City News Pakisatn, Video Pakisatn, RTI Video, Global Fascilities'
No comments:
Post a Comment